محکمہ پولیس آٹوڈرائیورس میں لائسنس اور یونیفارم مفت تقسیم کرے گی
04:15PM Mon 2 Jan, 2017
بیدر۔، (بھٹکلیس نیوز)بیدرڈسٹرکٹ ایکتا آٹوڈرائیور یونین کے صدر جناب سید وحیدلکھن اور محمدسلیم (بہاری) صدر آٹو اسٹائنڈمیلور کی ایک ملاقات سپرنٹندنٹ آف پولیس جناب پرکاش نکم کے چیمبر میں ہوئی۔جہاں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرکاش نکم نے بتایا کہ ایسے کئی ایک آٹو ڈرائیور ہیں جن کے پاس لائسنس اور ڈریس نہیں ہیں۔ جن کے پاس لائسنس ہیں دیگر کاغذات نہیں ہیں۔ محکمہ پولیس چاہتاہے کہ جو آٹو ڈرائیور غریب ہیں، انہیں محکمہ لائسنس بناکر دے گا انہیں یونیفارم بھی فراہم کیاجائے گا۔آٹو ڈرائیور میں نظم وضبط نہیں ہے۔ اس ضمن میں ہمیں آپ کی یونین سے تعاون مطلوب ہے۔سید وحیدلکھن صدر آٹوڈرائیوریونین نے ایس پی پرکاش نکم کی گلپوشی کی اور بتایاکہ یونین سے جو ممکن ہوگا وہ تعاون ہم کریں گے۔ یونین خود بھی ڈرائیورس کو ڈریس، لائسنس اور یونین کارڈ دے گی ۔ ایس پی صاحب نے بتایا کہ 15جنوری کو محکمہ پولیس ایک کیمپ منعقد کرے گا جہاں آٹو ڈرائیورس میں بیداری پیداکی جائے گی۔ انشورنس ، آٹو فٹنس، اور پلوشن سرٹیفکیٹ لازمی طورپر ہوناچاہیے۔ یہ تمام چیزوں کی بدولت آٹوڈرائیور کو بھی فائدہ ہوگا۔ آٹو ڈرائیورس کے لئے ایس پی بید رجناب پرکاش نکم کے اس اقدام کی سید وحید لکھن نے تعریف کی اور سراہا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی جناب شری ہری بابو اور ٹریفک سرکل راگھویندر بھی موجود تھے۔