تسلیمہ نسرین کونہ جنت ، جہنم پر یقین اورنہ کسی مذہب پرہے اعتماد
01:02PM Sun 31 May, 2015
بھٹکلیس نیوز / 31 مئ، 15
نئی دہلی / (آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش کی مشہور متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین جلاوطنی کی زندگی گذرانے کے باوجود مسلسل مذہب مخالف بیان دے رہی ہے۔ایسے بیانات جو حقائق کے بالکل مخالف ہوتے ہیں ۔اس کے ذریعہ اسلام پر کیچڑ اچھالے جاتے ہیں اور ایک مسلمان کی زبان سے اس طرح کی باتوں کا نکلنا پورے عالم اسلام کے لئے تکلیف دہ ثابت ہوجاتا ہے ۔ تسلیمہ نسرین نے ایک ایساہی بیان ایک ہندی روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ مجھے جنت اور جہنم کے وجود پر کوئی یقین نہیں ہے ۔ میرا مذہب صرف انسانیت ہے۔ویسے بچپن ہی میں میں نے تمام مذہبی نصوص کو پڑھا ہے۔قرآن، وید، اپنشد اور گیتا وغیرہ بہت پہلے پڑھ لی تھی۔اس کے باوجود میں کسی مذہب پر یقین نہیں کرتی ہوں۔سچ مانیئے مجھے تو جنت-جہنم میں بھی کوئی یقین نہیں ہے۔مجھے انسانیت کے لئے کام کرنا ہے۔مساوات، انصاف، سچ بولنا اور اپنے حق کے لئے لڑنا، یہی میری زندگی کا فلسفہ ہے۔ انٹرویو لینے والے نے دراصل ان سے یہ سوال کیا تھا مذہب کا آپ کی زندگی میں کیا مقام ہے تو اس کا صاف جواب دیا میں کسی بھی مذہب کو نہیں مانتی ہوں بلکہ مذہب کوئی چیز ہے ہی نہیں ۔
تسلیمہ نسرین نے مزید کہاکہ کچھ لوگ تنگ نظری کی وجہ سے میری مخالفت کرتے رہے ہیں۔لیکن سچ یہ بھی ہے کہ جب وہ لوگ میری کتاب پڑھتے ہیں، تو بالکل بدل جاتے ہیں اور خواتین کی حمایت میں بات کرنے لگتے ہیں۔بنگلہ دیش کے باہر بھی ایسا ہوتا ہے۔کئی ممالک میں بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کے مضمون نے میری زندگی تبدیل کردی ۔
انٹرویو کے دوران تسلیمہ نے یہ بھی کہا میں تمام کام عورتوں کے حقوق کی خاطر کررہی ہوں میرا مشن عورتوں کا ان کا حق دلانا ہے۔ مرد لوگ ان پر بہت زیادہ ظلم کررہے تھے لیکن اب کمی آئی ہے ۔ اس نے کہاکہ اپنی باتیں ہندی میں لکھنا چاہتی ہوں لکین ہندی نہ جاننے کی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتی ہوں مجھے احسا س ہے کہ ہندی قارئین کی تعداد زیادہ ہے اور خواتین پڑھنے کی شدید مشتاق ہے ۔
تسلیمہ نسرین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ۔ مذہب مخالف ناول لکھنے کے جرم میں جلاوطن کردیا گیا تھا۔ 1993میں اس نے لجا نام کی ایک ناول لکھی تھی جس پر شدید ہنگامہ ہواتھا اورشرعی عدالت نے اس کے قتل کا فیصلہ صادر کیا تھااس کے بعد سے ہی وہ مسلسل جلاوطنی کی زندگی بسرکر رہی ہے۔لیکن وہ بھی ڈھٹائی کے ساتھ اسلام مخالف بیان کے سلسلہ جاری رکھے ہوئی ہے۔
تسلیمہ نسرین اپنے اسی ناول میں لکھا ہے کہ جس مردو ں کے جنت میں سترحوریں ملیں گے اسی طرح عورتوں کو بھی سترمرد ملنے چاہئے ۔تسلیمہ نے اب تک چار ناول، ڈھیروں نظمیں، مضامین اور سوانح عمری کی سات کتابیں لکھی ہیں۔ان کی30 سے بھی زیادہ کتابوں کا ہندی سمیت دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہ