پہلی بار خاتون سعودی فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت کی امیدوار
01:56PM Tue 25 Sep, 2018
سعودی عرب میں سماجی شعبے میں لائی جانے والی اصلاحات نے فٹ فیڈریشن میں بھی خواتین کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت کے لیے ایک خاتون کی طرف سے درخواست دی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کے امیدوار قصی الفواز نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک سعودی خاتون اور ایک برطانوی روجر ڈرابربھی فیڈریشن کی رکنیت کے امیدوار ہیں۔
الفوازسعودی فٹ بال فٹ بال فیڈریشن کے بلا مقابلہ امیدوار ہیں۔ فیڈریشن کے سبکدش سربراہ عاد عزت اگست میں مستعفی ہوگئے تھے۔ نئے چیئرمین کا انتخاب تین اکتوبر کو کیاجائے گا۔ الفواز نے لوئی السبیعی کو فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل اور اپنا نائب مقرر کیا ہے۔ اضواء العریفی اور رھام العنیزان جب کہ برطانوی روجر ڈرابر کو بورڈ اف ڈائریکٹر کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔