مغربی زون کے آئی جی پی دیوجیوتی کا بھٹکل دورہ؛ لاک ڈاؤن کے دوارن بند و بست کا لیا جائزہ
03:45PM Wed 8 Apr, 2020
بھٹکل: 8 مارچ،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف پولس (آئی جی پی) مسٹر دیو جیوتی نے آج بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کے درمیان پولس محکمہ کی جانب سے کیے گئے بندو بست کا جائزہ لیا اور اس تعلق سے محکمہ کو ضروری ہدایات بھی دی۔
اس موقع پر آئی جی پی نے بھٹکل کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھٹکل کے عوام پولس کا تعاون کر رہے ہیں جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل کے عوام کو گھبرانے کی ضرورت بالکل بھی نہیں ہے کیوں کہ یہاں پر کئی افراد کے نمونے نیگیٹیو آئے ہیں اور جن کے پوزیٹیو بھی آئے ہیں وہ بھی صحت یاب ہوکر گھر لوٹ رہے ہیں۔
آئی جی پی جیوتی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی لاک ڈاؤن کے ہٹنے کے تعلق سے کچھ کہنا مشکل ہے اس کے لیے اور کچھ دن انتظار کرنا ہوگا جس کے بعد ہی حکومت فیصلہ کرے گی۔
اس موقع پر ان کے ساتھ اتر کینرا ضلع کے ایس پی شیو پرکاش دیوراج، بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی گوتم اور ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر ایچ بی کوڈگونتی وغیرہ موجود تھے۔