میسور کے ناراض کانگریس قائد اے ہچ وشوناتھ نے دوبارہ وزیر اعلی ٰ سدرامیا پر کڑی تنقید کی
04:01PM Mon 22 May, 2017
میسور: 22 مئ، 17(بھٹکلیس نیوز)بروز اتوار میسور کے پتراکرترا بھون میں نامہ نگاروں بات کرتے ہوئے میسور کے ناراض کانگریسی قائد شری اے ہچ وشواناتھ جنہوں نے کانگریس کو خیر باد کہنے اور جنتا دل ( یس ) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے نے دوبارہ وزیر اعلی ٰ سدرامیا پرکڑی تنقید کرتے ہوئے اس بیان پر کڑی تنقید کی کہ جس میں وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ کانگریس میں شامل ہونے کے لئے انہیں کرناٹک کے کسی بھی کانگریس قائدنے مدد نہیں کی ۔ اس موقع پر وشواناتھ نے کہا ہے کہ کانگریس میں شامل کرنے کے لئے سدرامیا کی مدد کرکے ہم کانگریس کے سینئر کانگریسی قائدین آج پچھتا رہے ہیں ۔ ناراض کانگریس قائدنے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں منعقد ہ ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ کے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے امیدواروں کی کامیابی کے بعد شری سدرامیا میں موجود گھمنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے کسی بھی بزرگ کانگریس قائد سے ملاقات کرکے انکا شکریہ تک ادا نہیں کیا۔ اس موقع پر وشواناتھ نے وزیر اعلی ٰ سدرامیا کو جھوٹا قرار دیا۔ اور کہا کہ شری سدرامیا نے شری ملیکارجن کھارگے اور دوسرے بزرگ کانگریسی قائدین نے بے عزتی کی ہے۔ جنتا دل ( یس ) میں شامل ہونے کے تعلق سے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے وشواناتھ نے کھلے الفاظوں میں انکار کردیا ۔