لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کے تحفظ کے پیش نظرفعال پولیسنگ کی ہدایت دی
01:43PM Thu 2 Mar, 2017
نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل بدھ کو دہلی میں خواتین کے تحفظ کے لیے سخت قدم اٹھانے کی ہدایات دیتے ہوئے دہلی پولیس کو حساس اور فعال پولیسنگ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ایل جی کی صدارت میں بدھ کو سیکورٹی کے لیے قائم اسپیشل ٹاسک فورس کی میٹنگ بلائی گی ، اس میٹنگ میں دہلی خواتین کمیشن اور دہلی حکومت اور دہلی پولیس کے افسران بھی شامل ہوئے، جس میں لیفٹیننٹ گورنر نے خواتین کے تحفظ کے پیش نظر عوامی مقامات کو روشن رکھنے کی ہدایت دی ، تاکہ رات کے وقت خو اتین کے ساتھ ہونے والے چھیڑ چھاڑ جیسے واقعات پر روک لگائی جا سکے۔وہیں اس میٹنگ کے بعد خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے خواتین کے تحفظ پر ٹاسک فورس کی اس میٹنگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اداکیاہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اچھے فیصلے لئے گئے۔دراصل لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں خواتین کی سیکورٹی کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس کی تشکیل کی گئی ہے، ٹاسک فورس میں لیفٹیننٹ گورنر کے علاوہ16رکن ہیں ۔