مشہور اسلامی اسکالر مزمل صدیقی نے کیا انجمن کالج کا دورہ

03:52PM Wed 7 Feb, 2018

بھٹکلیس نیوز / 07 فروری، 18 بھٹکل  /(بھٹکلیس نیوز بیورو) سوئزر لینڈ، انگلیڈ، امریکا اور دیگر ممالک میں اسلامی اسکالر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جناب مزمل صدیقی صاحب نے آج انجمن آباد پہنچ کر وہاں کے کیمپس کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انجمن انجنئرنگ کالج پہنچ کر وہاں کے طلبہ سے اسلام کی بنیادی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا جو طلبہ کے لئے کافی مفید رہا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر نائب پرنسپال دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو جناب مولانا عبدالعزیز خلیفہ ندوی صاحب نے بھی موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات ظاہر کئے اور طلبہ کو مفید نصیحتیں کیں۔ خیال رہے کہ ہندوستانی نژاد مزمل حسن صدیقی صاحب کے اسلامی لکچر دنیا بھر میں مشہور ہیں وہ اسلامی لکچر کے لئے اب تک 28/ملکوں میں مدعو کئے جاچکے ہیں۔ وہ فی الحال کیلی فورنیا کی ایک یونیورسٹی میں بحیثیت لکچرار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔