پاکستانی پارلیمنٹ میں نواز شریف نے کہا : ہندوستان کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے
04:19PM Wed 5 Oct, 2016
اسلام آباد : نواز شریف نے پاکستانی پارلیمنٹ میں ہندوستان کے خلاف جم کر نشانہ سادھا ۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کو نواز شریف نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے اوڑی حملہ کے 6 گھنٹے کے اندر ہی ہم پر الزامات لگا دئے۔ نواز نے دہشت گرد برہان وانی کو ایک بار پھر سے ہیرو قرار دیا ۔ نواز نے کہا کہ ہندوستان کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز کو کچلا نہیں جا سکتا ہے۔ نواز نے ہندوستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے بات چیت آگے نہیں بڑھنے دی۔ سرجیکل اسٹرائیک پر نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔
خیال رہے کہ جاسٹا قانون کے تحت نائن الیون حملوں میں ہلاک شدگان امریکہ کے تین ہزار افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کے خاندان سعودی عرب کی حکومت کے خلاف مالی ہرجانے کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کرسکیں گے۔