منظم سازش کے تحت میرے خلاف لوک آیکتہ میں کی گئی شکایت :عبیداللہ شریف
01:15PM Fri 16 Nov, 2018
کرناٹک کے کانگریس لیڈر عبیداللہ شریف نے کہاکہ ان کے خلاف منظم سازش کے تحت لوک آیکتہ میں شکایت درج کی گئی ہے۔ بنگلورو میں نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے عبیداللہ شریف نے کہاکہ ایک شخص کو بیک وقت دو وقف اداروں کا صدر بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ وقف ایکٹ میں کہیں بھی یہ بات نہیں کہی گئی ہے کہ ایک شخص دو اداروں کا صدر نہیں بن سکتا۔
واضح رہے کہ محمد ذوالفقار علی نامی سماجی کارکن نے عبیداللہ شریف کے خلاف لوک آیکتہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ عبیداللہ شریف بیک وقت بنگلورو کے دو مشہور وقف اداروں کے صدرکے عہدے پرفائزہیں۔
عبیداللہ شریف نے کہاکہ وہ الامین ایجوکیشنل سوسائٹی کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کرائے ہیں۔ اس مقدمہ کوواپس لینے کیلئے ان پردباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ شکایت کنندہ شخص الامین سوسائٹی کا لائف ممبر ہے۔