محکمۂ گزیٹئر کے دستاویزات کا ڈجیٹلائزیشن 

01:57PM Wed 3 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر برائے کنڑا وکلچر اوما شری نے آج بتایاکہ محکمۂ گزیٹرمیں تقریباً 60لاکھ صفحات پر مشتمل تاریخی دستاویزات کے ڈجیٹلائزیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ صفحات کو ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔وکاس سودھا میں ای انتظامیہ کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے بتایاکہ محکمۂ گزیٹئر میں پہلی مرتبہ یہ نظام رائج ہوا ہے جو ملک میں پہلی مرتبہ کیاگیاہے۔ ریاست کے تمام محکموں میں فائلوں کو تین زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے بغیر کاغذ کے کاروبار کیاجارہاہے۔ محکمہ کے ذریعہ مجاہدین آزادی کے علاوہ مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کی تفصیلات کے علاوہ فنکاروں کی آواز کو ویب سائٹ پر جاری کردیا گیاہے۔ انگلینڈ میں موجود ہندوستانی لائبریری میں ریاست کی تاریخ سے متعلق 30ہزار سے زائد صفحات کے دستاویزات جمع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ حیدرآباد۔کرناٹک علاقہ کے کلبرگی میں ڈویژنل دفتر کے قیام کیلئے حکومت نے منظوری دے دی ہے۔ تاریخی دستاویزات سے متعلق عوامی بیداری پیداکرنے کیلئے محکمہ کی جانب سے کانفرنس منعقد کئے جارہے ہیں۔ریٹائرڈ جج کو چنا بسپا کی کتاب کا اجراء کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ای انتظامیہ کے ذریعہ شفافیت لائی جاسکتی ہے۔ محکمۂ کنڑا وکلچر کے سکریٹری چکرورتی موہن ، این آئی سی کے ونئے ، لکشمیش اور محکمۂ گزیٹئر کے افسران امبو جاکشی اور مہادیو سوامی کے عوام دیگر موجود تھے۔