مجلس اصلاح و تنظیم کی نئی انتظامیہ کے لیے کل ہوں گے انتخابات؛ تین انتخابی مراکز پر ہوگی پولنگ
02:03PM Sat 9 Mar, 2019
بھٹکل: 9 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم کی نئی انتظامیہ کی تشکیل کے لیے کل 10/مارچ کو انتخابات ہونے والے ہیں۔ تنظیم الیکشن کمشنر کے مطابق اس کے لیے تین انتخابی مراکز بنائے گئے ہیں جہاں ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
تنظیم الیکشن کمشنر تفصیلات کے مطابق حلقہ نمبر 4/اور 8/کے ممبران پولنگ بوتھ نمبر 1 (تنظیم دفتر، صدیق اسٹریٹ) میں جاکر ووٹ ڈالیں گے، حلقہ نمبر 1/ اور حلقہ نمبر 5/کے ممبران پولنگ بوتھ نمبر 2 (صدیق فری لائبریری چوک بازار بھٹکل۔نقش نوائط دفتر) میں جاکر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ حلقہ نمبر 12/ اور 13/کے ممبران پولنگ بوتھ نمبر 3/(رابطہ کامپلیکس،نوائط کالونی) میں جاکر ووٹ ڈالیں گے۔
اس درمیان الیکشن کمشنر نے گزارش کی ہے کہ ووٹ ڈالنے والے حضرات اپنے ساتھ شناختی کارڈ لے کر آئیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کام آسکے ۔
خیال رہے کہ کل انتخابات صبح کو شروع ہوکر دوپہر تک ختم ہوں گے جس کے بعد ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوجائے گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔