دنیا کا پہلا فولڈنگ اسمارٹ فون پیش کرنے کا اعلان
02:37PM Fri 2 Nov, 2018
بیجنگ: چین کی ایک غیرمعروف کمپنی نے اگلے ماہ کے آخر میں دنیا کا پہلا فولڈنگ اسکرین اسمارٹ فون فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نہ صرف تجزیہ کاروں کو حیران کردیا بلکہ اس نے سام سنگ اور ہواوے جیسی کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ایک عرصے سے ایسے فون پر کام کررہی ہیں۔
چینی کمپنی رویول نے اپنے بل پر لچک دار ڈسپلے والی ایمولیڈ ٹیکنالوجی وضع کی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو ایک وقت میں فون بھی ہے اور ٹیبلٹ کا کام بھی کرتا ہے۔ کھل جانے کے بعد اسمارٹ فون کا اسکرین 7.8 انچ اسکرین تک پہنچتا ہے۔ ڈسپلے کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دو لاکھ مرتبہ بھی کھلنے اور بند ہونے کے بعد خراب نہیں ہوتا۔ اس ماڈل کو فلیکس پائی کا نام دیا گیا ہے۔
فون میں کوالکوم نیکسٹ جنریشن اسنیپ ڈریگن 8 سیریز ایس او سی پروسیسر لگایا گیا ہے۔ ریم 8 جی بی ہے جبکہ 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج کی گنجائش ہے۔ ڈوئیل کیمرے میں 20 میگا پکسل کیمرا ٹیلی فوٹو سینسر کے ساتھ اور 16 ایم پی وائڈ اینگل کیمرا نصب ہے۔