یاسین بھٹکل ہند نیپال سرحد پر گرفتار
06:38PM Thu 29 Aug, 2013
بھٹکلیس نیوز/29اگست 2013
بھٹکل (نا مہ نگار)وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق2005 سے ملک کے مختلف مقامات پر ہوئے بم دھماکو کا ذمہ داراحمد سدی باپا عرف یاسین بھٹکل کو ہند نیپال سرحد پر گرفتاری کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریسرچ اینڈ انالیس ونگ اور انٹلی جینسی بیورو کی طرف سے ایک مشترکہ آپریشن کے تحت یاسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ اور اب اسےبہار جیل میں رکھا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں یاسین کے والد جناب ضرار سدی باپا صاحب اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جیسے ہی میڈیا کے ذریعہ یہ خبر ملی کہ یاسین کو ہند نیپال سرچ پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ہمیں اس خبر سے کافی اطمینان حاصل ہوا ہیں۔ نہیں تو ہمیں یہ خوف کھائے جا رہا تھا کہ کہی اس کا اینکاؤنٹر تو نہیں کر دیا گیا ہے ۔اب امید ہے کہ حقیقت دنیا کے سامنے آئے گی ۔اس موقع پر موصوف نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کے قوانین پر پورا بھروسہ ہے کہ انکے بیٹے کو انصاف ملےگا۔جناب ضرار سدی باپا صاحب نے میڈیا سے یہ درخواست کی کہ جب تک عدلیہ کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا آپ لوگ اپنے طرف سے کوئی فیصلہ نہ کریں ۔اس معاملہ کو عدالت پر چھوڑ دیں۔ریلیز مطابق احمد سدی باپا کی پیدائش 1983 میں ہوئی ہے ۔پہلی تا دسوی جماعت کی تعلیم بھٹکل ہی سے حاصل کی ہے۔2005 کو وہ دبئی گیا تھا جہاں اسنے اپنا چھوٹا کاروبار قائم کیا تھا۔لیکن اچانک 2007 سے وہ لاپتہ ہوگیا۔تب سے اب تک اُس کی کوئی خبر نہیں تھی لیکن آج میڈیا کے ذریعہ پتاچلا کے اسے ہند نیپال سرحد پرگرفتار کرلیا گیا ہے۔ جب وہ لاپتہ ہوا تھا تب سے ہی اُسے ملک میں ہورہے دھماکہ کی خبر سے جوڑا جا رہا تھا۔لیکن اب اسکی گرفتار ی کے بعد ہم عدالت سے امید کرتے ہے کہ وہ اسکے ساتھ انصاف کریں گی ۔ریلیز کے آخر میڈیا سے یہ درخواست کی گئی کہ انکی بدنامی کی بجائے حقیقت کو سامنے لانے کی کوشش کریں۔