شمس اسکول کے طلبہ کی کراٹے مقابلوں میں تعلقہ اور ضلعی سطح پر شاندار کامیابی۔9؍طلبہ کو طلائی تمغے
03:43PM Wed 18 Nov, 2015
چستی اور پھرتی سے تعلیم میں بھی مدد مل رہی ہے؛ٹیم لیڈر سید عمر عصیم ایس ۔جے
بھٹکل ؍ (نامہ نگار) بھٹکل اور کاروا ر میں منعقد ہونے والے شوٹوکان کراٹے مقابلوں میں شمس انگلش میڈیم اسکول کے طلبہ نے تعلقہ اور ضلعی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 9؍طلائی تمغے حاصل کئے ہیں،یہ مقابلے اسکولی سطح پر طلبہ کے مابین کرائے گئے تھے۔
اس موقع پر ٹیم لیڈر سید عمر عصیم ایس ۔ جے نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دفاع کے لئے کراٹے سیکھ رہے ہیں، انہوں نے اس کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کراٹے کو چاق و چوبند رہنے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا اورکہا کہ اس کے ذریعہ سے دل و دماغ چست رہتے ہیں جس کی وجہ سے تعلیم میں بھی مدد ملتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ تمام طلبہ ریاستی سطح کے مقابلوں کے لئے 22؍نومبر کو بیلگام جارہے ہیں ۔
ان کی اس کامیابی پر سکریٹری شمس اسکول جناب طلحہ سدی باپا صاحب،ہیڈمسٹرس وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ شمس اسکول میں تعلیمی اوقات کے بعد منگل اور جمعرات کو ایک گھنٹہ کی کراٹے کلاس چلتی ہے جس میں کراٹے کے ماسٹر بلیک بیلٹ یافتہ عمار اور اسجد کی زیر نگرانی ان کو کراٹے سکھایا جاتا ہے۔