مودی نے بیان دیا تھا کہ امیٹھی میں اے کے 203 رائفل بنے گی اور یہ دہشت گردوں اور نکسلیوں کے ساتھ مڈ بھیڑ میں ہمارے فوجی جوانوں کو یقینی طور پر بڑھت دینے والی ہے‘۔ وزیر اعظم نے اس کے ساتھ ہی یہ دعوی کیا تھا کہ ہماری حکومت میں پہلا رافیل جنگی جہاز اڑے گا۔
امیٹھی ہتھیار فیکٹری پر سیاست گرم، راہل گاندھی نے کہا۔ جھوٹ بول رہے ہیں وزیر اعظم مودی
12:04PM Mon 4 Mar, 2019
کانگریس صدر راہل گاندھی نے امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کو لے کر وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ امیٹھی میں ہتھیار فیکٹری کو لے کر وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے ۔
انہوں نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے ’’ وزیر اعظم صاحب۔ امیٹھی کی آرڈیننس فیکٹری کا سنگ بنیاد سال 2010 میں خود میں نے رکھا تھا۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہاں چھوٹے ہتھیاروں کا پروڈکشن چل رہا ہے ۔ کل آپ امیٹھی گئے اور اپنی عادت سے مجبور ہو کر آپ نے پھر جھوٹ بولا ۔ کیا آپ کو بالکل بھی شرم نہیں آتی؟‘‘۔
آپ کو بتا دیں کہ اتوار کو وزیر اعظم مودی راہل گاندھی کے گڑھ امیٹھی گئے تھے جہاں انہوں نے اس فیکٹری میں اسالٹ رائفل اے کے 203 کی یونٹ کا افتتاح کیا تھا اور اس موقع پر انہوں نے بیان دیا تھا ’’کچھ لوگ جگہ جگہ گھوم کر تقاریر کرتے رہتے ہیں کہ میڈ ان اجین، میڈ ان جیسلمیر، میڈ ان بڑودہ لیکن یہ مودی ہے اب یہاں بننے والی رائفل میڈ ان امیٹھی کے نام سے جانی جائے گی‘‘۔