علی پبلک اسکول میں اسلامی اور سائنسی نمائش کا انعقاد
03:19PM Tue 14 Feb, 2017
بھٹکلیس نیوز / 14 فروری، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) علی پبلک اسکول میں آج اسلام اور سائنس کے موضوع پر نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ کی طرف سے پیش کئے گئے حسین نمونے دیکھنے کو ملے جسے ناظرین نے کافی پسند کیا۔ اس موقع پر سائنسی نمونوں کے ساتھ ساتھ اسلام کی عکاسی کرنے والے بہت سے نمونے بھی رکھے گئے تھے جنہیں دیکھنے والوں نے بہت سراہا۔
خیال رہے کہ یہ نمائش آج صرف مردوں کے لئے تھی اور کل انشا ء اللہ صرف عورتوں کے لئے مخصوص رہے گی۔