شمس اسکول میں کندرگارٹن کی نئی عمارت کا مولانا عبدالسلام ندوی کے ہاتھوں افتتاح
04:28PM Mon 15 Jun, 2015
بھٹکلیس نیوز / 15 جون، 15
بھٹکل / (نامہ نگار) قریب نو ماہ قبل امیر جماعت اسلامی ہند حضرت جلال الدین عمری کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھی گئ کندر گارٹن کی عمارت کا آج دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاد جناب مولانا عبدالسلام ندوی خطیب صاحب کے ہاتھوں ان کی دعا کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر مولانا محتر م نے تعلیم کے تعلق سے مفید باتیں بتائیں اور ساتھ ہی اسلام میں تعلیم کی اہمیت کا بھی خلاصہ کیا۔علاوہ ازیں سکریٹری شمس اسکول جناب طلحہ سدی باپا صاحب اور پرنسپال جناب فیروز ملا صاحب نے بھی موقع کی مناسبت کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر جناب ڈاکٹر ایم ٹی حن باپا صاحب، جناب سید عبدالہلہ لنکا صاحب، جناب اشرف برماور صاحب،جناب قادر میراں پٹیل صاحب،مولانا عزیز الرحمٰن رکن الدین ندوی صاحب،جناب حبیب رکن الدین صاحب،جناب یونس رکن الدین صاحب وغیرہ موجود تھے۔ اور طلبہ کے سرپرست بھی موجود تھے۔