بھٹکل کی ہاڈولی گرام پنچایت کو وزیراعلیٰ کے ہاتھوں گاندھی گرام ایوار ڈ
03:57PM Mon 3 Oct, 2016
Share:
بھٹکلیس نیوز / 03 اکتوبر
بھٹکل / (نامہ نگار) اتر کنڑا کے 11گرام پنچایتوں کو وزیر اعلیٰ سدرامیا نے گاندھی گرام ایوارڈ سے نوازا ہے جس میں بھٹکل کی ہاڈولی گرام پنچایت بھی شامل ہے۔یہ ایوارڈسال 2015-2016کی ایک سالہ چوطرفہ اور ہمہ جہت ترقیات کے مدنظر دیا گیا ہے۔
بنگلورو کے پیالیس گراؤنڈ میں اتوار کی شام منعقدہ پروگرام میں دیہی ترقیات کے وزیر ایچ کے پاٹل ، مرکزی وزیر رمیش جگجنگی ، ارکان اسمبلی پٹنا شٹی ، شری نواس مانے ، پی راجو، نجین مٹھ، آئیون ڈیسوزا، ڈاکٹر سدھا کر ، اترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیروغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل کے ہاڈولی ، ہوناورکے ماوین کوروے ، کمٹہ کے ناڈو ماسکری ، انکولہ کے بیلسے ، سرسی کے اٹگی ، سداپور کے کولسرسی ، جوئیڈا سمیت ضلع کے 11پنچایتوں کے صدور ، پنچایت ترقی افسر وغیرہ پروگرام میں موجود تھے۔