پولیس زیادتی کا معاملہ : کرناٹک اقلیتی کمیشن کرے گا متاثرین کی مدد۔ ضمیراحمد خان نے کیا اعلان

12:14PM Tue 21 May, 2019

پولیس زیادتیوں کا شکار ہونے والے اقلیتی نوجوانوں کومکمل طبی امداد فراہم کرنے کا کرناٹک اقلیتی کمیشن نے فیصلہ لیاہے۔ بنگلورو میں وزیراقلیتی بہبود اور اقلیتی کمیشن کے صدر ضمیراحمد خان نے وزیراعظم پندرہ نکاتی پروگرام کا معلوماتی کتابچہ جاری کیا۔ اردو،انگریزی اور کنڑ میں اس کتابچہ کو جاری کیاگیا۔ ضمیراحمد خان نے کہاکہ حال ہی میں پیش آئے پولیس زیادتی کے چند واقعات کے بعد اقلیتی کمیشن نے متاثرہ افراد کی طبی مدد کرنے اور ضرورت پڑھنے پر معاوضہ دینے کا فیصلہ لیاہے۔ ضمیراحمد خان نے کہ اقلیتی طبقہ کے بے گھر خاندانوں کو پتہ لگانے کیلئے سروے شروع کرنے کابھی فیصلہ لیاگیاہے۔اس موقع پرتین سالہ معیاد مکمل کرکے سبکدوش ہونے والے اقلیتی کمیشن کے رکن مارسل مونٹیرو کو تہنیت پیش کی گئی۔