مہاراشٹرمیں نئے اتحاد میں کڑواہٹ، شہریت ترمیمی بل پر شیو سینا کی حمایت سے کانگریس ناراض

12:17PM Wed 11 Dec, 2019

نئی دہلی: مہاراشٹرمیں نوتشکیل شدہ شیوسینا- کانگریس  اتحاد میں شہریت ترمیمی بل 2019 کولےکردرارپڑتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ لوک سبھا میں پیرکوشیوسینا کے بل کی حمایت سے کانگریس ناراض ہے۔ کانگریس کے سینئررکن بالا صاحب تھوراٹ نے نیوز 18 سےکہا کہ شیوسینا کوآئین اورمہا وکاس اگھاڑی کےکم ازکم مشترکہ پروگرام کے مطابق برتاؤکرنا چاہئے۔ واضح رہےکہ لوک سبھا میں پیرکوبل 80 کے مقابلے 311 ووٹوں سے منظورہوگیا۔ آج راجیہ سبھا میں یہ بل پیش کیا جاچکا ہےاوراس پربحث جاری ہے۔ شیوسینا کو اتحادی جماعتوں کواعتماد میں لینا چاہئے تھا کانگریس لیڈراورسابق ریاستی وزیرعارف نسیم خان نےکہا کہ شیوسینا کوبل کی حمایت کرنے سے پہلے اپنےاتحادی جماعتوں کواعتماد میں لےلینا چاہئےتھا۔ شیو سینا کا یہ قدم غیر اخلاقی، غیرآئینی اورکم ازکم مشترکہ پرگرام کے خلاف ہے۔ مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ عہدے کےلئے بی جے پی سے الگ ہوئی شیوسینا نےلوک سبھا میں پیرکوشہریت ترمیمی بل 2019 کی حمایت کی تھی۔ یہ بل پاکستان، بنگلہ دیش اورافغانستان کےغیرمسلم پناہ گزینوں کو ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی چھوٹ دیتا ہے۔ حالانکہ اس بل میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔