ڈاکٹرعبدالحق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ریسرچ اسکالرس کے لئے امید کی کرن

02:18PM Mon 1 May, 2017

ڈاکٹرمختاراحمدفردین صدراردو ماس سوسائٹی فار پیس کا خراج حیدرآباد۔(بھٹکلیس نیوز(ڈاکٹرعبدالحق اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر کے جلیل القدر عہدہ پر پروفیسر شہ میری کا تقرر کرتے ہوئے آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابونائیڈو نے شاندار مثال پیش کی ہے۔ چندرابابونائیڈو جو اپنے کارناموں اور حیدرآباد کو ترقی یافتہ شہر بنانے اور آزادی کے بعدہندوستان میں پہلی اردویونیورسٹی کے قیام میں اہم رول ادا کرنیو الی حرکیاتی شخصیت ہیں انہوں نے سب سے قابل اوراہم شخص کو اس عہدہ پرفائز کیا ہے۔ ان کی اس دور اندیشی کوآل انڈیا اردوماس سوسائٹی فار پیس سلام کرتی ہے ۔ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹرمختاراحمد فردین نے کہاکہ نئی قائم شدہ یونیورسٹی کے اسکالرس اوردیگرطلبہ کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ان کے وائس چانسلر اپنے شاگردوں سے محبت کرنے والے ہیں۔ وہ کوتکلیف نہیں دیتے اور نہ انہوں نے کبھی کسی طالب علم کوہراساں کیا ہے۔اسکالرس اورطلبہ کوچاہئے کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈاکٹرشہ میری صاحب کی نگرانی میں اپنے تحقیقی کاموں کوآگے بڑتے ہوئے قوم وملت کا نام روشن کریں۔ اپنے خصوصی مبارک بادی کے پیام میں ڈاکٹرمختاراحمدفردین اورمجید الحق سائنسداں نے شہ میری صاحب کومبارک با دیتے ہوئے کہاکہ یہ اعلیٰ مقام ہے اوراللہ تعالیٰ نے جوعہدہ اور عزت دی ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ قوم کی نئی نسل کواعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں صحیح راستہ دکھانے کے لئے جدوجہد کریں ۔ یہ ہماری لئے باعث فخر ہے کہ آپ نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی دکن میں اپنا وقت گذارا اوریہاں کے ماحول میں رہے اورآج حیدرآباد سے کرنول تک کے سفرمیں آپ نے ہمیشہ اپنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ہے اورآگے بھی کریں گے ہم یہی امید کرتے ہیں۔سوسائٹی کے ممبر ریسرچ اسکالر محسن خان نے بھی شہ میری صاحب کومبارک باد پیش کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ دیگروائس چانسلرس کے لئے مثال بنیں گے اور ایک عظیم اردو یونیورسٹی کے قیام میں اپنے رول ادا کریں جو کسی بدعنوانیوں اور غلط کاموں کی وجہ سے بدنام نہ ہو۔ڈاکٹرمختاراحمدفردین صدرسوسائٹی نے اپنے خیال کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے چانسلر رول ماڈل ہوتے ہیں نئی نسل کے لئے۔