انجمن نور مونٹیسری کے ننھے منے طلبہ نے کیا پولس اسٹیشن کا تعلیمی دورہ

04:29PM Tue 25 Feb, 2020

بھٹکل: 25 فروری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ماتحت چلنے والے انجمن نور مونٹیسری کے ننھے منے طلبہ کو آج بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ لے جایا گیا تھا۔ اس موقع پر ان طلبہ کو پولس کے مختلف افسران سے متعارف کرایا گیا اور ان سے بات کرائی گئی۔ اس موقع پر پولس نے ان ننھے طلبہ کا استقبال کرتے ہوئے انہیں مختلف چیزوں کی جانکاری دی اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ اس موقع پر ایک استانی نے بچوں کو سمجھاتے ہوئے پولس کو ان کا دوست قرار دیا اور مشکلات میں ان کا تعاون لینے کی صلاح دی۔