گاندھی جینتی کے موقع پر بھٹکل میں تعلقہ انتظامیہ کی جانب سےصفائی مہم
03:32PM Wed 2 Oct, 2019
بھٹکل؛ 02 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں آج منائی جارہی گاندھی جینتی کے پیش نظر بھٹکل میں تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت سرکاری اسپتال کے صحن اور اطراف کی صفائی کی گئی۔
تعلقہ انتظامیہ، تعلقہ پنچایت، میونسپالٹی، پٹن پنچایت جالی کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقد ’سوچھتا ہی سیوا ہے ‘نامی یہ پروگرا م گاندھی جی کی 150/ویں سالگرہ کے پیش نظر منایا گیا ۔
اس سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا افتتاح رکن اسمبلی سنیل نائک نے کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار وی پی کوٹرولی موجود تھے۔ بی ای اؤ منجی، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت، کے ایم اشفاق، عبدالرووف نائطے ، فیاض ملا سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔ میڈیکل تعلیمی افسر ایریادیواڑیگا نے استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔
اس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور تعلقہ کو صاف وستھرا رکھنے کی باتیں کہیں۔اس موقع پر اسپتال کا عملہ اور دیگر حضرات نے بھی اس سوچھتا پروگرام میں حصہ لیا۔