پی ایم کسان یوجنا سے فائدہ اٹھانے اتر کینرا ڈی سی نے کی اپیل

03:42PM Tue 18 Jun, 2019

کاروار: 18 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) پی ایم کسان یوجنا کے تحت کسانوں کے خاندان والوں کو رقم دی جارہی ہیں، اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اس موقع سے کسان اور ان کے اہل خانہ کو فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ ڈی سی کی جانب سے دی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ان تمام سہولیات کا فائدہ اٹھانے کے لیے کساںوں کو 30/جون تک اپنی زمینات کی آر ٹی سی، آدھار کارڈ، پاسپورٹ سائز تصویر، بینک کھاتہ کی تفصیلات اور کاسٹ سرٹی فیکیٹ کی نقل اپنے قریبی کسان سینٹر میں جمع کریں یا پھر اس سلسلہ میں محکمہ زراعت سے رابطہ کرتے ہوئے اپنی عرضیوں کو داخل کریں۔ اس اسکیم کے تحت سالانہ 6/ہزار روپئے چار مہینہ میں ایک بار دیے جائیں گے۔