ٹرمپ انتظامیہ کے تئیں غیراطمینانی کا اظہار ، وہائٹ ہاؤس مشیر سیبسٹین گورکا نے دیا استعفی
12:45PM Sat 26 Aug, 2017
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر سیبسٹین گورکا نے استعفی دے دیا ہے۔ امریکی میڈیا نے آج یہ اطلاع دی۔ دی فیدرلسٹ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قومی سلامتی اورانسداد دہشت گردی کے ماہرمسٹر گورکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تئیں اپنی غیراطمینانی ظاہر کرتے ہوئے استعفی دیا ہے۔
ٹی وی چینل سی این این اور فیڈرلسٹ اخبار کے مطابق مسٹر گورکا نے اپنے استعفی میں لکھا ہے کہ نتیجہ کے طورپر میراآپ کو مدد یا حمایت دینے کا اثر انگیز راستہ یہ ہے کہ میں آپ کو وہائٹ ہاوس کے باہر سے حمایت دوں۔