بی ایس یڈیورپا نے پوچھ تاچھ کے لئے اے سی بی کے سامنے حاضری نہیں دی

03:18PM Sun 20 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کرناٹک کے یونٹ کے صدر بی ایس یڈیورپا نے ڈی نوٹی فیکشن کے معاملہ میں پوچھ تاچھ کیلئے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کے سامنے حاضر نہیں ہوسکے اور کہا کہ وہ اگلی مرتبہ حاضرہونے کی کوشش کریں گے۔یڈ یورپا کے دو وکلاء نے اے سی بی مرکزی دفتر میں حاضری دی اور جانچ افسر کے وی شرت چندر کو بتایا کہ یڈ یورپا کسی ضروری کاموں میں مصرو ف ہونے کی وجہ سے پوچھ تاچھ کے لئے حاضر نہیں ہوسکتے ۔اے سی بی نے ڈاکٹر شیوارام کارنتھ لے آؤٹ میں کئی ایکٹر زمین کو ڈی نوٹی فیکشن کرنے کے ذریعہ حکومت کو کروڑوں روپیوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔دوسری طرف یڈیورپا نے ہائی کورٹ میں رٹ عرضی داخل کرتے ہوئے اے سی بی کی جانب سے داخل کردہ دو معاملات کو منسوخ کرنے کی گذارش کی ہے۔یڈیورپا نے جس وقت وزیر اعلیٰ تھے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے خریدی کی گئی کئی ایکٹر زمینات کو بی ڈی اے کے حوالے کرنے کے بجائے اسے ڈی نوٹی فیکشن کرنے کے ذریعہ زمینات کے مالکا ن کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔اس تعلق سے اے سی بی نے کئی دستاویزات حاصل کئے ہیں اور اسی لئے یڈیورپا کوسمن جاری کرکے پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کا حکم دیاتھا۔