بھٹکل جننیشوری بی ایڈ کالج کا صد فیصد نتیجہ

03:36PM Wed 19 Jun, 2019

بھٹکل: 19 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا یونیورسٹی کے سال 2018-19 کے بی ایڈ امتحانات میں بھٹکل ساگر روڈ پر واقع جننیشوریی بی-ایڈ کالج کا فرسٹ اور تھرڈ سیمسٹر امتحانات میں صد فیصد نتیجہ نکلا ہے۔ اطلاع کے مطابق سکینڈ سیم کی بھاگیہ شری ناراین نائک اور چندریکا ایم موگیر نے 90.10/فیصد سے کامیابی درج کی ہے، دیپا راتھوڈ نے 89فیصد کے ساتھ جبکہ اکشتا شنیار نے 88/فیصد کے ساتھ کامیابی درج کی ہے۔ جبکہ فرسٹ سیم کے نتائج میں مالاشری نارائن نے اول مقام، ناگرتنا ایم نائک نے دوسرا مقام، شری دیور اور سومانگلا نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ان طلبہ کی امتیازی کامیابی پر اسکول انتظامیہ، پرنسپال اور دیگر اسٹاف ممبران نے مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والی بی ایڈ کالج کا بھی امسال صد فیصد نتیجہ بر آمد ہوا ہے۔