بھٹکل میں رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں معذور افراد میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم

02:31PM Mon 29 Jun, 2020

بھٹکل: 29 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج معذور افراد کے درمیان ان کے لیے خصوصی طور پر بنائی گئی موٹر سائیکلیں رکن اسمبلی مسٹر سنیل نائک کے ہاتھوں تقسیم کی گئیں جو کہ سرکار کی جان سے انہیں مفت دی گئیں تھیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ معذور افراد کو ان کی ضرورتیں پوری کرنے اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے حکومت کی جانب سے یہ موٹر سائیکلیں دی جارہی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مسٹر ایس بھرت، تحصیلدار روی چندرا، جالی پنچایت کے سابق صدر جناب آدم پنمبور، سابق چیرمین عمران لنکا، کونسلر بلال قمری، تعلقہ پنچایت چیف آفیسر وینو گوپال شاستری اور بلدیہ کے چیف آفیسر وغیرہ موجود تھے۔