بھٹکل تعلقہ میں اس سال زیادہ مچھلیاں پکڑی گئیں
01:19PM Fri 14 Jun, 2013
بھٹکل تعلقہ میں اس سال زیادہ مچھلیاں پکڑی گئیں
بھٹکلیس نیوز /
بھٹکل میں اس سال مچھلیوں کو زیادہ پکڑاگیا ۔ بھٹکل کے ماہی گیروں کے مطابق پچھلے سال کے مقابلہ میں اس سال بہت ہی اچھا فائدہ ہوا ہے ۔ اس سال ہم لوگوں نے36681/ملی ٹن مچھلیاں پکڑی ہیں اس میں سے زیادہ منافع ہمیں اس سال تارلی مچھلی سے ملا ہے ۔ یہ مچھلی اس سال /14309میٹرک ٹن کی کی مقدار میں پکڑی گئی جس سے 6671/لاکھ روپیہ کا منافع ہوا ۔ اس سال دوسرے نمبر پر بانگڑے کا رہا جس کو 8587 میٹرک ٹن کی تعداد میں پکڑا گیا ۔
تعلقہ میں سال گزشتہ کل 0588.21 /میٹرک ٹن مچھلیاں پکڑی گئی تھیں ۔ اس سال 94354.12/میٹرک ٹن مچھلیاں پکڑی گئی ہیں ۔ اس حساب سے گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال زیادہ مچھلیاں پکڑی گئی ہیں ۔