آل انڈیاشیعہ فاؤنڈیشن کرے گا ۲۷؍کو حمایت کا اعلان

02:54PM Thu 19 Jan, 2017

لکھنؤ۔(بھٹکلیس نیوز)آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں تمام عہدیداران کی متفقہ رائے سے یہ تجویز منظورہوئی کہ جو پارٹی شیعہ سماج کے لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے کام کریگی اور ہمیں آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دینے کا وعدہ کرے گی۔۲۷؍جنوری کو ہمارا فاؤنڈیشن اسی پارٹی کو کھلی حمایت دینے کا اعلان کرے گا۔ آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن کے بانی ؍جنرل سکریٹری مولانا شرر نقوی نے اس موقع پر فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی شیعہ سماج کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کریگی ہم اسی پارٹی کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آزادی کے بعد سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے بس یہ بہت ہوگیا اب اور نہیں جو ہم سے وعدہ کرے گا اور ہمارے حقوق کی حفاظت کرے گا ہماری حمایت بھی اسی کے لئے ہے۔ میٹنگ میں آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی یہ خبر آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن کے میڈیا انچارج نازش احمد افق آعظمی نے دی ۔