اترکینرا لوک سبھا حلقہ میں ’نوٹا‘ آپشن کو تیسرا مقام
11:20AM Fri 24 May, 2019
بھٹکل: 24 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) لوک سبھا انتخابات کی گنتی کے بعد اتر کینرا حلقہ میں جہاں بی جے پی امیدوار سب سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور جے ڈی (ایس) امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں وہیں None Of The Above (NOTA) آپشن ان کے بعد سب سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
مجموعی طور پر اترکینرا اسمبلی حلقہ میں 15,52,134 رائے دہندگان ہیں جس میں سے اس بار 11,50,261 ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔ ان میں سے موجودہ ایم پی آننت کمار ہیگڈے نے 7,83,211 ووٹ حاصل کرتے ہوئے شاندار جیت درج کی اور آنند اسنوٹیکر نے 3,06,130 ووٹ حاصل کرتے ہوئے دوسرے مقام پر رہے۔ جبکہ نوٹا کے بٹن پر اس بار 16,017 نے دبایا اور مشین پر موجود 12/امیدواروں میں سے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔