میسور کے مدرسہ مدینتہ القرآن میں مولانا لطف اللہ صاحب رشادی کے ہاتھوں حفاظ کرام کی دستار بندی 

03:21PM Wed 24 May, 2017

میسور (بھٹکلیس نیوز)گزشتہ اتوار یہاں میسور کے بنی منٹپ میں واقع مسجد ٹیپو ؒ کے مدرسہ مدیتہ القرآن میں مدرسہ کا ایک طالب العلم محمد حزیفہ نے صبح تا مغرب پورا قرآن شریف سنایا۔ مدرسہ مدینتہ القرآن کے ذمہ دارون کی زیر سرپرستی میں یہ مدرسہ حضرت مولانا عمر فاروق مفتاحی ، حافظ نصر اللہ کے زیر نگرانی 30 بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ محمد حزیفہ ، محمد زید، محمد امیض یہ تینوں طالب العم قرآن شریف کا مکمل حفظ کرلئے ہیں۔ بروز اتوار بعد نماز مغرب حضرت مولانا محمد ذکاء اللہ صاحب ، خطیب و امام ، مسجد فردوس، بنی منٹپ میسور کی صدارت میں جلسہ دستار بندی منعقد کیا گیا ۔ جس میں حضرت مولانا لطف اللہ صاحب رشادی، خطیب و امام، مسجد قادریہ ، قدوس صاحب عید گاہ میدان، بنگلور کے ہاتھوں فارغ طلباء کی دستار بندی عمل میں آئی۔ حافظ عاصم صاحب، مہتمم، مدرسہ جامعہ ابو طلٰحہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ قرآن کا دنیا اور آخرت میں کیا مقام ، حافظ کے والدین کا آخرت میں کیا مقام جیسے مفید باتوں کو تفصیل سے پیش کیا۔ حضرت مولانا لطف اللہ صاحب رشادی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے والدہ کاکے مقام کو تفصیل سے بیان کیا اور کہا کہ ماں کی گود بچے کا پہلا مدرسہ ہے۔ ماں جس طرح اپنے بچوں کو تعلیم و تربیت دیتی ہے بچے اسی ڈھنگ میں پرورش پاتا ہے۔ اس موقع پر مولانا نے کئی واقعات کا حوالہ دیکر اس بات کو سمجھائے۔ اور فرمایا کہ اب تو حافظ قرآن تو بن گئے لیکن اس کا ورد کرتے رہنا چاہئے ، حضرت مولانا محمد ذکاء اللہ صاحب صدیقی نے قرآن کا حفظ مکمل کرکے سند حاصل کرنے والے حفاظ کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ اپنی زندگیوں میں قرآن پاک کو ہمیشہ دور کرتے رہنا ورنا بھول جاؤگے اور اللہ کی نعمت سے محروم ہوجاؤگے۔ حضرت مولانا محمد نسیم صاحب رشادی، مہتمم، مدرسہ اشرف العلوم نے آخر میں دعاء فرمائی۔ حضرت مولانا نور حافظ نور محمد صاھب، مہتمم، دارالعلوم فرقانیہ ، بنور ، حافظ منیر احمد صاحب ، مہتمم، مدرسہ مسیح الامت ، میسور ، حضرت مولانا ایوب انصاری صاحب رشادی، مہتمم مدرسہ الفلاح ، مولانا ابو بکر صدیق صاحب رشادی ، امام، مسجد ٹیپو ؒ ، علمائے کرام اور عمائدین میسور اس جلسے میں شریک رہے۔