ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی یوتھ ویلفئیر مہم میں شریک ہوں گے یہ مہمانان
04:15PM Tue 7 Feb, 2017
بھٹکلیس نیوز / 07 فروری،2017
بھٹکل / (نامہ نگار) اقدار پر مبنی سیاست پر یقین رکھنے والی ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کرناٹکا کی طرف سے ریاستی سطح پر ’’ نوجوانوں کی بیداری سے ہی ملک کی مضبوطی ‘‘ یوتھ ویلفئیر مہم منائی جارہی ہے۔ جس کی مناسبت سے دکشن کنڑا، اُڈپی ، کورگ اور اترکنڑا اضلاع پر مشتمل یوتھ سماویش 26 فروری کو بھٹکل میں منعقد کیا جانے والا ہے۔
اس اہم پروگرام میں مہمانان کے طور پر مسٹر پرکاش یشونت امبیڈکر، مسٹر مجتبی فاروق صاحب،ڈاکٹر بی ٹی للیتا نائک، مسٹر عبداللہ کنہی صاحبان شریک ہوں گے۔
اس یوتھ سماویش کے ذریعے ملک کے نوجوانوں میں بیداری پیدا کرتے ہوئے انہیں ملک کی حقیقی قوت بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ نوجوانوں کے لئے بہت سارے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، جن میں کھیل ، مضمون نویسی، سڑک ناٹک اور ریلی وغیرہ کے ذریعے اجلاس کوکامیاب بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اُڈپی ، دکشن کنڑا، کورگ ، اترکنڑا اضلاع سے قریب 5ہزار سے زائد نوجوان شریک ہونے کا امکان ہے۔