بھٹکل میں مذہبی جوش کے ساتھ منائی گئی عید؛ جمعہ مساجد میں ادا کی گئی دوگانہ
04:28AM Sat 16 Jun, 2018
بھٹکل: 15 جون،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کیرالہ میں چاند کی رؤیت کے بعد بھٹکل میں جمعہ کے روز یکم شوال یعنی عید الفطر کا اعلان کیا گیا تھا۔بارش کے سبب بھٹکل کی تمام جمعہ مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کی گئی۔
بھٹکل جامع مسجد میں مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب نے عید کی دوگانہ پڑھانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو بڑوں کی قیادت میں چلنے کا مشورہ دیا، انہوں نے اپنے پرانے اداروں کی بنیادیں مضبوط کرنے کی تاکید کرتے ہوئے نوجوانوں سے کہا کہ کوئی قوم اپنے بڑوں کی بے ادبی اور ناشکری سے ترقی نہیں کرسکتی۔ مولانا نے اس موقع پر حلال کمانے اور کھانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حلال سے دعائیں قبول ہوتی ہیں اور اس کے ذریعہ غیروں پر رعب پڑتا ہے۔
مولانا عبدالعلیم صاحب نے نوجوانوں کو بہت ہی مفید مشورے دیتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کا تابناک مستقبل اس کے نوجوانوں پر منحصر رہتا ہے اگر نوجوان صحیح رہیں تو ان کی قوم بھی صحیح رہتی ہے۔
اپنے پرزور خطاب میں مولانا نے بچوں کو غیر اسلامی اسکولوں میں نہ بھیجنے کا بھی مشورہ دیا ، وہیں مولانا نے غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور ان کے سامنے اپنے اعلیٰ اخلاق کی مثالیں پیش کرنے پر بھی ابھارا۔
ادھر خلیفہ جامع مسجد میں چیف قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی اسلام کے بنیادی ارکان پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی۔
مولانا محترم نے اس موقع پر سوشیل میڈیا کے ذریعہ معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں تمام برائیوں کی جڑ ہی یہ سوشیل میڈیا ہے، مولانا نے اس کے ذریعہ نامحرموں سے ہورہی چاٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں اس کے ذریعہ سے کئی جوڑے جدا ہورہے ہیں اور اس پر کسی کو افسوس بھی نہیں ہے۔ مولانا نے عورتوں کو حیاء کا دامن تھامے رکھنے اور عفت و پاکدامنی کی زندگی گزارنے کی نصیحت کی۔
مولانا نے اپنے اس اہم خطاب میں نوجوانوں کو سنبھلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حلال کمائی کی فکر کریں اور اللہ کی عظمت کو اپنے دلوں میں جگہ دیں۔ علاوہ ازیں مولانا نے فراڈ کمپنیوں میں پیسہ نہ ڈالنے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ یہ سب کمپنیاں دھوکہ ہیں ان سے ہم سب کو بچنے کی ضرورت ہے۔
نوائط کالونی تنظیم جمعہ مسجد میں مولانا محمد انصار خطیب مدنی، مخدومیہ جمعہ مسجد میں مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی، حمزہ جمعہ مسجد میں مولانا اقبال نائیطے ندوی، مسجد احمد سعید ہرلی سال میں مولانا جعفر فقیہ ندوی، مدینہ جمعہ مسجد میں مولانا زکریا برماور ندوی اور نور جمعہ مسجد میں مولانا امین رکن الدین ندوی نے عید کی دوگانہ پڑھائی۔