اجودھیا معاملہ: آرایس ایس لیڈراندریش کمارنے کہا "اگر جج فیصلہ نہیں دے سکتے تواستعفیٰ دے دینا چاہئے"۔

11:44AM Wed 28 Nov, 2018

اجودھیا معاملے کی سماعت میں تاخیرکولے کرراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے سپریم کورٹ پرتنقید کی ہے۔ آرایس ایس کی نیشنل ایگزیکٹیو کے ممبراندریش کمارنے سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بینچ پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "میں نے نام نہیں لیا ہے، کیونکہ ہندوستان کے 125 کروڑلوگ ان کے نام جانتے ہیں۔ تین ججوں کی ایک بینچ وہاں تھی، انہوں نے تاخیرکی، اسے مسترد کیا، اس کی توہین کی۔ یہ انہوں نے اچھا نہیں کیا ہے"۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق کمارنے کہا کہ"ہوسکتا ہے کہ حکومت کے آرڈیننس لانے کے خلاف کوئی سپریم کورٹ جائے گا، توچیف جسٹس اس پربھی اسٹے لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجودھیا معاملے کی سماعت ملتوی کرنے سے لوگ ناراض ہیں۔ ان میں سپریم کورٹ کے 3-2 ججوں (بینچ) کو لےکرناراضگی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ لوگوں کوابھی بھی عدلیہ پربھروسہ ہے۔ مگر3-2 ججوں کی وجہ سے مقننہ، عدلیہ کی توہین ہورہی ہے۔ اس معاملے کی سماعت جلد ہونی چاہئے، اس میں کیا پریشانی ہے؟