چوتنی میں گیس سلینڈر کے گودام کی تعمیر کے سلسلہ میں پھر عوام ہوئی مشتعل
11:37AM Sun 16 Jun, 2013
چوتنی میں گیس سلینڈر کے گودام کی تعمیر کے سلسلہ میں پھر عوام ہوئی مشتعل
بھٹکلیس نیوز / 16 جون، 13
بھٹکل/ چوتنی میں شانتا رام کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے گیس سیلنڈر گودام کے سلسلہ میں عوام کی رکاوٹ کے بعد وہاں کی پنچایت کی طرف سے اجازت دینے کی خبر سن کر پھر ایک بار عوام مشتعل ہوکر تحصلدار آفس میں جمع ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اس موقع پر مشتعل عوام نے پنچایت پر غلط طریقہ سے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تحصلدار سے کہا کہ پنچایت کہ اہلکار کہہ رہے ہیں کہ گودام تعمیر کرنے کی جگہ اسکول سے 100/کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے لیکن اصل میں وہ جگہ اسکول سے 100/کلو میٹر کی دوری پر واقع نہیں ہے بلکہ اس کو غلط طریقہ سے ناپا گیا ہے ۔ مشتعل عوام نے اس موقع پر تحصلدار سے خود آکر ناپنے کی درخواست کی ۔ تاہم اس موقع پر گودام تعمیر کرنے والوں کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ ہم یہاں اچھے روڈ ڈالیں گے اور اس سے کسی کو تکلیف نہ ہوگی ۔