گلبر گہ میں کابینہ کا اجلاس نومبر میں منعقد کرنے کا اعلان :سدارامیا

01:08PM Mon 8 Sep, 2014

بھٹکلیس نیوز/08ستمبر،14 دستور کی دفعہ (J)371 میں ترمیم کی خامی دور کرنے مرکز کو مکتوب گلبرگہ (ایجنسی) گلبرگہ میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرنے کا گلبرگہ ضلع کے عوام کا دیرینہ مطالبہ رہاہے ،نومبر کے اواخر تک گلبرگہ میں کابینہ کااجلاس  منوقد کیا جائے گا ،یہ اعلان وزیر اعلی سدارامیا نے کیا ہے ،وہ گلبرگہ میں جاریہ ہفتہ ہوئی طوفانی بارش کے  نقصانات کا عہدیداروں  کے اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد پولیس پریڈ  گراؤنڈ گلبرگہ میں کابینہ کے اجلاس کے انعقاد  کو ٹال رہے ہیں ،سدارامیا نے کہا  کہ نومبر کے اواخر  تک گلبرگہ میں کابینہ کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے  اس علاقہ کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کی بھر پو ر کوشش کی جائے گی ،وزیر اعلی نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں بتایا کہ گلبرگہ میں  عنقریب  پولیس کمشنر  یٹ کے قیام کو یقینی بنایا جائیگا، وزیر اعلی نے دستور کی دفعہ (J)371 میں ترمیم کے تحت ریاست کے دیگر اضلاع میں تحفظات  کی فراہمی کے خلاف عدالت سے حکم التواء  حاصل کا) گیا ہے  ،دستور کی دفعہ (J) 371 میں ایک معمولی  تکنیکی خامی رہ گئی ہے  جس کے نتیجے میں عدالت سے حکم التواء  حاصل کر نے میں دیگر اضلاع کے بعض اصحاب کامیاب ہو ئے ہیں ،وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت عنقریب مرکزی  حکومت  کو مکتوب  لکھتے ہو ئے دستور کی دفعہ (J) 371 میں ترمیم کے دوران  رہ گئی تکنیکی خامی کو دور کر نے کی درخواست کرے گی۔ A.H.K