لائبریریوں سے عرضیاں مطلوب

02:55PM Thu 16 Mar, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کلکتہ کی جانب سے لائبریریوں کو مالی امداد فراہم کرنے کیلئے مقررہ عرضی فارم میں عرضیاں مطلوب ہیں۔ محکمۂ لائبریری کے توسط سے 31؍ مارچ تک عرضیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔ کسی این جی او کے ذریعہ مفت خدمات فراہم کرنے والی لائبریریوں کیلئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، مزید تفصیلات متعلقہ اضلاع میں محکمۂ لائبریری کے ڈپٹی ڈائرکٹر یا چیف لائبریرین سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔