مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کی جائزہ نشست کا انعقاد

11:38AM Tue 28 May, 2019

بھٹکل: 28 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی فطرہ  کمیٹی کی  جائزہ نشست کل بعد نماز ظہر مولانا علی میاں مسجد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر تنظیم جناب ایس ایم سید پرویز صاحب نے کی۔ اس نشست میں بھٹکل و اطراف بھٹکل سے محلوں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور فطرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں اب تک کیے گئے سروے وغیرہ کی تفصیلات بیان کی۔ اس موقع پر مولانا الیاس صاحب جاکٹی ندوی نے ذمہ داران کے سامنے کچھ ضروری باتیں رکھتے ہوئے کہا کہ جو فطرہ لیتے ہیں انہیں بھی فطرہ دینے کی ترغیب دی جائے اور جو مستحق نہیں ہیں انہیں محبت سے سمجھانے کی کوشش کی جائے۔ خیال رہے کہ بھٹکل مرکزی فطرہ کمیٹی کے تحت صرف بھٹکل میں ہی نہیں بلکہ شیرور، بیندور، کمٹہ کرمنجیشور وغیرہ میں بھی اناج تقسیم کیا جاتا ہے۔