مسلم طلباء کیلئے نریندر مودی اسکالر شپ حکومت کی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے مطابق۔ڈاکٹر جسیم محمد

12:50PM Mon 30 Jan, 2017

علی گڑھ/ فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ انالسس کے زیر اہتمام مسلم طلباء کو دی جانے والی نریندر مودی اسکالر شپ کے کامیاب طلباء کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔فورم فار مسلم اسٹڈیز اینڈ انالسس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کے مطابق مسلم فورم نے کمزور مالی حالت والے مسلم طلباء کے لئے ۵۰۰۰ روپیے سالانہ کی نریندر مودی اسکالر شپ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ تمام درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد نریندر مودی اسکالرشپ کی سلیکشن کمیٹی نے دس طلباء کے ناموں کا انتخاب کیا ہے ان میں جموں کشمیر کی آصفہ احمد،محمد اشہر احمد،کسا بتول عابدی،منی پور کی نکیزہ واہت،زینب ظفر،دانیہ شاہد،حیدر خان،فاریہ انم،ضیاء اسلام،مغربی بنگال کی مرزینہ خاتون،کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ مسلم طلباء کے لئے نریندر مودی اسکالرشپ کا اہم مقصد مسلم طلباء کو اقتصادی مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیم کو ترک نہ کریں ۔خراب مالی حالت کے سبب تعلیم چھوڑنے والے طلباء کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کو کم کیے جانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سب کا ساتھ سب کا وکاس کی پالیسی مسلمانوں کے لئے ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کے لئے معاون ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر جسیم نے اسکالر شپ پانے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کریں اور مککی تشکیل نو میں اپنا تعاون دیں۔انھوں نے کہا کہ طلباء کو اسکالرشپ کی رقم یوپی انتخابات کے بعد بہ ذریعہ چیک ارسال کی جائے گی۔اس کے پرایعجک مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہے۔