پولیس نے فائرنگ کرکے دو خطرناک ملزموں کو گرفتار کرلیا

03:30PM Sat 8 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ ہینور پولیس نے ایک ایک غنڈے کے قتل کے الزام میں دو ملزموں کو گرفتار کرنے گئی ملزموں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں ملزموں پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا اور پھر گرفتار کرکے انہیں اسپتال میں بھرتی کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ رات نیتاجی نگر کے رہنے والے 28سالہ رنجیت کمار کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور پولیس نے قتل کا معاملہ درک کرکے جانچ کررہی تھی۔ رنجیت کمار بھی ایک خطرناک غنڈہ تھا اور اس کے خلاف دو قتل سمیت کئی سنگین جرائم کے واردات درج تھے ۔وہ ایک بار اور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد شراب پی رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلو ں پر آئے چار سے پانچ افراد نے اس پر تلواروں اور چاقو سے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔ ان ملز موں کو گرفتار کرنے ڈی سی پی (ایسٹ) اجئے ہلدری نے ہینور پولیس تھانہ کے پولیس انسپکٹر سرنیواس کی زیر نگرانی ایک خصوص ٹیم تشکیل دی تھی اس ٹیم نے دن رات ایک کرکے ملزموں کو تلاش کررہی تھی اور ناکہ بندی کے ذریعہ تمام سواریوں کی بھی تلاشی لے رہی تھی۔اس ٹیم کو مخبر سے اطلاع ملی کہ رنجیت کمار کے قاتل ایک موٹر سائیکل پر کے جی ھلی کے طرف جارہے ہیں۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزموں کی آمد کا انتظار کرنے لگی۔ ایک موٹر سائیکل پر دو ملزمین آرہے تھے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیااور جیب گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکرمار کر ملزموں کو بیچے گرادیا۔ جب دو پولیس اہلکار ملزموں کو گرفتار کرنے آگے بڑھے تو انہوں نے چاقو سے حملہ کردیا اور پستو ل نکال کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی۔پولیس انسپکٹر سرینواس نے سرویس ریوالور سے دونو ں ملزمین کے دائیں پیروں پر گولی چلائی۔ دونو ں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور دونوں کی پہچان 28سالہ سنتوش اور 26سالہ شیام کے طور پر کئی گئی تھی۔ پرانی ذاتی دشمنی اور اپنے گروہ کے ایک رکن کو قتل کرنے پر بدلہ لینے کے لئیرنجیت کمارکا قتل کیا تھا۔ اس معاملہ میں مزید تین ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔حملہ میں زخمی دوپولیس اہلکاروں کابھی علاج جاری ہے۔