فرائض میں کوتاہی پر سداپور کے سی پی آئی کو ایس پی نے کیا معطل
03:55PM Thu 4 Jul, 2019
سداپور: 4 جولائی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) سداپور کے سرکل پولس انسپکٹر کو اپنے فرائض میں کوتاہی کرنے پر ضلعی ایس پی ونائک پاٹل نے بدھ کے روز معطل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پی آئی جان انٹونی ایک قتل معاملہ کی جانچ کر رہے تھے لیکن بہت دن گزرنے کے باوجود بھی وہ قاتلوں تک نہیں پہنچ سکے تھےجس کے بعد اس کیس کو منڈگوڈ سی پی آئی کے سپرد کیا گیا تھا جنہوں نے دیے گئے وقت میں قتل سے جڑے تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔
اسی بات پر ایس پی نے سی پی آئی انٹونی کو معطل کردیا ۔