کولار ڈوڈ ایور میں بہت جلد ایک جدید مسجد کی تعمیر ہوگی

02:05PM Sun 9 Apr, 2017

کولار 4 اپریل(بھٹکلیس نیوز) کولار سے تقریباً 12 کلومیٹردور ڈوڈایور نامی قریے میں اک جدید اور عالی شان مسجد تعمیر ہوگی۔ انشاء اللہ! اس بات کا تیقین دلاتے ہوئے ڈسٹرکٹ وقف مشاورتی کمیٹی کے چیر مین جناب محمد اقبال نے بتایا کہ اس قریے میں تقریباً 25 گھر مسلمانوں کے ہیں۔ اور اک چھوٹی مسجد بھی موجود ہے لیکن وقت اور حالات کے مطابق اور مستقبل میں آبادی میں اضافہ ہونے کے اندیشے کے پیش نظر اس وقت اس دیہات میں ایک بڑی مسجد تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے موصوف نے بتایا کہ بہت جلد مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ گاؤ ں والوں کے تعاون سے یہ کام شروع ہوگا۔ کل رات ڈوڈایور میں ’’حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کی چھٹی‘‘ کے موقع پر ایک شاندار تقریب رکھی گئی تھی ۔جس میں بطور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ وقف بورد کی مشاورتی کمیٹی کے چیر مین کو مدعو کیا گیا تھا اس چھٹی شریف کے موقع پر بنگلور شہر اور دیگر شہروں سے بھی کثیر تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے۔ مشاورتی کمیٹی کے اراکین مختار قریشی، صابرپاشاہ، اعظم باشاہ، کونسلر شفیع اللہ، چاند پاشاہ، کانگریس کے سینئر لیڈر سغیر احمد داستان بھی موجود تھے۔ گاؤں والوں کے جانب سے تمام مسلمانوں کی گُل پوشی اور شال پوشی بھی کی گئی۔ دیگر شہروں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں کے لئے دعوتِ عام کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ رات بھر قوالی کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا تھا۔