بھٹکل کے کورونا سے متاثر دو مریض کاروار اسپتال سے آج صحت یاب ہوکر لوٹے
01:47PM Tue 7 Apr, 2020
بھٹکل: 7 اپریل،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل والوں کے لیے بڑی راحت کی خبر ہے کہ دن بدن یہاں کے کورونا سے متاثر مریضوں کی طبیعت میں سدھار ہورہا ہے اور مریض شفا یاب ہوکر اسپتال سے اپنے لوٹ رہے ہیں۔
پیر کے دن بھٹکل کا کورونا سے متاثر پہلا مریض مینگلو کے وینلاک اسپتال سے صحت یاب ہوکر اپنے گھر لوٹا تھا جس کے بعد آج مزید دو مریض کاروار کے پتنجلی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر بھٹکل لوٹے ہیں جنہیں بھٹکل میں ہی مزید 14 دنوں کے لیے کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔
اتر کینرا کے ڈپٹی کمشنر سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل جالی روڈ پر رہنے والے 65/سالہ شخص اور خلیفہ اسٹریٹ کے مقیم 40/سالہ شخص کی صحت اب بالکل درست ہے۔ ان کے تھوک کے نمونوں کی دو بار جانچ کرائی گئی ہے جس کے بعد ان کی رپورٹ منفی موصول ہونے پر ان دونوں کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سنیچر کو بھٹکل سے 52 لوگوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے شیموگہ روانہ کئے گئے تھے خبر ہے کہ تمام 52 لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو موصول ہوئی ہے۔