مرحوم مولانا عبدالباری صاحب کے سانحہ ارتحال پر موصول تعزیتی قراردادیں

11:40AM Thu 18 Feb, 2016

بھٹکلیس نیوز ؍ 18 فروری، 16 محسن قوم مرحوم مولانا عبدالباری رحمۃ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر ہمیں بہت سے اداروں اور اشخاص کی طرف سے تعزیتی قراردادیں موصول ہوئی ہیں جس کو یہاں ذیل میں شائع کیا جارہا ہے۔ مکرمی برادر عزیز مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی السلام علیکم ورحمة الله وبركاته ابھی ابھی قابل فخر فرزند ندوة العلماء محسن بھٹکل مولانا عبد الباری ندوی بھٹکلی کے حادثہ وفات کی دلدوز خبر ملی انالله وانااليه راجعون اللہ تعالی انکی بال بال مغفرت فرمائے انکی دینی. علمی اور اصلاحی خدمات کو قبول فرمائے. آمین مولانا مرحوم کی بیماری کی اطلاع ہوتی رہتی تھی اور اس حادثہ کا اندیشہ تھا لیکن انکی عمر کے پیش نظر دل کو یہ تسلی بھی ہوتی تھی کہ اللہ تعالی انکو صحت عطا فرمائے گا اور وہ اپنی دینی وعلمی خدمات میں مصروف ہوجائیں گے لیکن مقدرات پر کس کا زور چلا ہے. اور یہ حادثہ ایسا دل ودماغ کو متاثر کرنے والا ہے جسکا اثر بہت دن تک قائم رہیگا. انکے اہل وعیال اور خاندان سے راقم السطور کی طرف سے تعزیت پیش فرمادیں اور اسی طرح اہل بھٹکل اور تمام ندوی برادری سے تعزیت پیش ہے. فقط والسلام محمد حمزہ حسنی ندوی ناظرعام ندوة العلماء ----------------------- تعزیت بر وفات مولانا عبدالباري صاحب ندوي رحمة الله عليه ؛؛؛ كل نفس ذائقة الموت ؛ لله ما أعطى وله ما أخذ وكل شئ عنده بمقدار جميع ممبران منطقہ شرقیہ سعودی عرب مولانا كے اچانک سانحہ ارتحال پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں اور اس عظیم سانحہ کو ملت اسلامیہ کے لئے عموما اور اہلیان بهٹکل کے لئے خصوصا ناقابل تلافی نقصان سمجہتے ہیں. اللہ سے دعا ہے کہ الله تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائیں اور جملہ پسماندگان همدردان کو صبرجمیل عطا فرمائیں صدر و سکریٹری وجملہ اراکین منطقہ شرقیہ ----------------------- فخر نوائط اپلے وقتاچے جید عالم دین مهتمم جامعه اسلامیه مولانا عبد الباری ندوی نورالله مرقده چی وفات اوپر تعزیت مولانا عبد الباری ندوی اپلے وقتاچے لاثانی خطیب هردل عزیز ساماں چے دلاچی دهڑکن علم چو ایک دریو ساماں کوں تشنه کام سوڑون اپلی اولادے علاوا قوماچی هزاروں چڑواں اپلے سبب صدقه جاریه چی شکلیت سوڑون سگلے قوماک سوگوار کرون راهی جنت زالے الله تینچی بال بال مخفرت کرو جنت الفردوس بتر اعلی مقام عطا کرو انی تینچے سیاءت حسنات بتر تبدیل کرو اے اللہ سگلے قوماچیے دوخاں چی لاچ دهروتے مولانا عبد الباری چی مخفرت فرموں امین جنرل سیکریٹری نوائط محفل ----------------------- تعزیت بر وفات مولانا عبد الباری ندوی مولانا عبد الباری ندوی مہتمم جامعہ اسلامیہ و خطیب جامعہ اسلامیہ بھٹکل اب اس دنیا میں نہیں رہے وہ جنت کے مسافر بن کر چلے گئے یقین نہیں آتا اب ہم سے وہ کبھی نہیں مل نہیں سکیں گے وہ کیا چلے گئے پورے شہر کو ماتم کناں کر کے چلے گئے اب ہزاروں آنکھیں اشکبار ہیں دلوں کی دھڑکنیں تیز تر ہوتی جارہی ہیں ساری برادری سوگوار ہے وطن عزیز بھٹکل سے لے کر گلف کی بھٹکلی برادری پر گویا ایک بجلی سی گر گئی ہے ہزاروں علماء و حفاظ آپ سے زانوئے تلمذ تہ کرچکے ہیں آپ کے فرزندان گرامی بھی حفاظ کرام و علمائے عظام کے مقام و منصب پر رہ کر اللہ کے دین کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں اس وقت ہر شخص تعزیت کا مستحق ہے وہ ہردلعزیز تھے ہر آیک دلوں میں رچ بس گئے تھے خطیب وقت تھے فصیح البیان تھے زبان شیریں تھی خطابت کا جوہر ایسا تھا کہ بات دلوں میں اتر جاتی تھی اعتکاف کا منظر ہی الگ ہوتا تھا سینکڑوں لوگ آپ کو گھیرے لئے رہتے تھے یہ مقبولیت عندالناس تھی عنداللہ بھی آپ کی مقبولیت کی علامت تھی اللہ آپ پر ہزاروں رحمتیں نازل فرمائے آپ کی لغزشوں کو معاف فرمائے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے دعوت سینٹر بھٹکل ----------------------- جمیع ممبران بھٹکل مسلم جماعت مسقط عمان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ انشاء اللہ کل رات 11 بجے بروز جمعرات مسجد الفلاح میں مولانا عبدالباری ندوی رحمة الله علیہ کے انتقال پرملال پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا ہے. جس کے بعد غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی. جمیع ممبران جماعت سے مودبانہ درخواست کی جاتی ہے کہ وقت مقررہ پر حاضر ہو کر ثواب دارین حاصل کریں. فقط والسلام. بھٹکل مسلم جماعت مسقط عمان چیرمین امر بالمعروف نہی عن المنکر کمیٹی مولانا سید سلیم علی اکبرا ----------------------- تعزیت: ولكنه بنيان قوم تهدما ____________________________ اس عالمِ آب وگل میں جو بھی آتا ہے، جانے کے لئے ہی آتا ہے اور ہر جانے والا اپنے پیچھے اپنے رشتہ داروں اور تعلق والوں کو سوگوار چھوڑ جاتا ہے؛ لیکن کچھ جانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں، جن کے جانے سے صرف رشتہ دار اور تعلق والے ہی مغموم نہیں ہوتے؛ بلکہ اطراف واکناف کے علاقے بھی ماتم کدہ بن جاتے ہیں، ایسے ہی جانے والوں میں استاذ الاساتذہ حضرت مولانا عبد الباری ندوی بھٹکلی رحمہ اللہ ہیں، جنھوں نے احباب واقارب کے علاوہ ہزاروں شاگردوں اور قرب وجوار کے لوگوں کو سوگوار چھوڑ کر دعوتِ رحیل کو لبیک کہا، إن لله ما أخذ وله ما أعطي وكل شئ عنده بأجل مسمي. بلا شبہ حضرت مولانا کی وفات حسرت آیات ملت اسلامیہ کے لئے عمومی طور پر اور اہل بھٹکل اور ان کے تلامذہ کے لئے خصوصی طور پر ایک بھت بڑا خسارہ ہے؛ لیکن قضا وقدر کے فیصلے پر صبر وشکیب کے علاوہ چارہ کار نہیں. ہم تمام اساتذہ وطلبہ جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور، جامعہ عائشہ للبنات کنڈلور. ضیاء پبلک اسکول کنڈلور اورکارکنان دارالقضاء ضلع اڈپی، مولانا کے اہل تعلق کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہم ان سے تعزیت کرتے ہیں اور پسماندگان کے لئے اس شعر کے ساتھ صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں : فاصبر لكل مصيبة وتجلد واعلم بأن المرأ غير مخلد فإذا ذكرت مصيبة و مصابها فاذكر مصابك بالنبي محمد اللہ تعالٰی حضرت مولانا کے حسنات کو قبول فرمائے، سيئات سے درگزر فرمائے اور ہمیں ان کا نعم البدل عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین. جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور ----------------------- تعزیت بر وفات مولانا عبدالباری کل نفس ذائقتہ الموت ہم میں سےہر ایک کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جانا ہے ہماری قوم کے ہر دلعزیز خطیب حضرت مولانا عبدالباری مختصر علالت کے بعد رب حقیقی کے بلاوے پر لبیک کہتے اس دار فانی سے کوچ کر گئے آنا للہ وانا الیہ راجعون مولانا کے سانحہ ارتحال پر بھٹکل و اطراف کا سارا علاقہ ماتم کناں ہے اس غمگین موقعہ پر ہم اہلیان مرڈیشور مولانا کے انتقال پر ملال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور بدست دعا ہیں کہ اللہ رب العزت مولانا کو اپنےجوار رحمت میں لے ان کے درجات کو بلند کرے جنت الفردوس میں اعلٰی و عرفا مقام عطا فرمائے مولانا کی بال بال مغفرت فرمائے اور قوم کو ان کا نعم البدل نصیب کرے آمین یا رب العالمین مرڈیشور جماعت المسلمین: ----------------------- بهٹکل کمیونیٹی جدہ انتقال پر ملال تمام بهٹکل کمیونیٹی جدہ کے ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بهٹکل کی ہر دلعزیز شخصیت مولانا عبدالباری ندوی کی وفات پر ایک تعزیتی جلسہ مع غائبانہ نماز ان شاءاللہ بروز جمعرات 18 فبروری 2016 رات 10:00 بجے بهٹکل کمیونیٹی جدہ کے ہال میں طئے کیا گیا ہے،آپ تمام حضرات سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس تعزیتی جلسہ میں بر وقت شریک رہیں. شکریہ جنرل سکریٹری عبید اللہ عسکری ----------------------- تعزیت بر وفات مولانا عبدالباری ندوي رحمه الله بزم مدينہ کے تمام أراکین پر یہ خبر بجلي بن کر گري کہ استاذ الأساتذه مولانا عبدالباري ندوي رحمه الله كا انتقال ہوگیا مولانا محترم مبلّغ إسلام ،دین کے داعي،خطيب وقت،بڑے خوش مزاج،ملنسار،اور ہردلعزيز انسان تہے۔مولانا محترم كا انتقال پورے عالم اسلام کے لۓ ایک بہت بڑا خساره ہے ،عربي میں كہا جاتا ہے،(موت العالِم،موت العالَم)،ايك عالم دين كى موت پورے عالم کي موت کے برابر ہے،بہر حال الله رب العالمين كي تقدير کےآگے ہم کچہ چوں چراں نہیں کر سکتے، بزم مدينہ کے تمام أراكين اس المناك موقع پر مولانا مرحوم كے جملہ أقارب ولواحقين كےغم ميں برابر كےشريك ہیں ،اور انكي تعزيت ميں يہی جملہ کہتے ہیں،لله ما أعطى وله ما أخذ وكل شيئ عنده بأجل مسمى، اور اخير ميں رب ذوالجلال سے یہی دعا کرتے ہیں کہ اللہ مرحوم كي تمام ديني خدمات كو شرف قبوليت سے نوازے اور جنت الفردوس ميں أعلى مقام عنايت فرماے اور آپکي سيّئات كو حسنات ميں بدل دے منجانب بز مدینہ ----------------------- تعزیت بروفات محسن بھٹکل مولانا عبد الباری ندوی رحمہ اللہ كل نفس ذائقة الموت جناب مولانا عبد الباری ندوی رحمت الله عليه كي وفات كي خبر بجلي بن كر اہل بھٹکل بلکہ پورے ہندوستان پرپڑی جس کو سن کر علماء اور اہل بھٹکل غم ذدہ ہو گئے۔ حضرت مولانا رح پوری زندگی جامعہ اسلامیہ اور اہل بھٹکل بلکہ پورے ملت کی اصلاح کی فکر کرتے رہے حضرت اپنے انداز خطابت اور اسلوب تربیت سے ہزاروں افراد کے دلوں پر راج کرتے تھے۔ بلا تفریق مسلک ہر ایک کو محبت کی نظر سے دیکھتے تھے اور اپنی شیریں گفتگو سے اور خلق حسن سے امر بالمعروف و نهى عن المنکر كا فريضة كما حقه انجام ديتے تھے. حضرت مرحوم إدارة شعبه تبليغ کے بانیوں میں سے ہیں۔ جب بھی ممبئی تشریف لاتے جماعت کے نظام کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرور پوچھتے تھے۔ اور ہمیشہ نصیحت کرتے کہ جماعتی نظام میں برکت ہے اسکے ساتھ جڑ کر کام کرنا چاہیے بلکہ اسکو ہماری خوش قسمتی سمجھنا چاہیے۔ خیر مولانا اجل موعود پر لبیک کہتے رب العزت سے ملنے کے لئے اپنے سفر کا آغاز کیا موت تو آنی ہے اس سے کسی کو مفر نہیں ۔ اس موقع پر ہم رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ انکی تمام خدمات کو قبول کرے اور انکو اس کا پورا پورا اجر عظیم عطا فرمائے۔ اللهم اغفر له و ارحمه. و أدخله جنة الفردوس الأعلى مع الأبرار و الصدقين و عباد الله الصالحين. آخیر میں ہم ممبئی جماعت کی طرف سےاہل جامعہ و اہل خانہ بلکہ تمام اہل بھٹکل کو تعزیت پیش کرتے ہیں اللہ ہم سبکو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین یا رب العالمین) بھٹکل مسلم جماعت ممبئی