وزیر اعلی اکھلیش یادو کو ببوا کہنا مایاوتی کو پڑ سکتا ہے مہنگا ، پولیس سے شکایت

02:53PM Wed 7 Dec, 2016

لکھنو : یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کو ببوا کہنا بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے ایک کارکن نے اس کی شکایت آگرہ کے ایس ایس پی سے کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ غیر مناسب لفظ بول کر شبیہ خراب کرنے کے خلاف بھی تحریر دی گئی ہے۔ فی الحال پولیس شکایت پر غور کر رہی ہے، لیکن جلد ہی اس معاملے میں کارروائی کی جاسکتی ہے۔ آگرہ کے ایس پی کارکن اونيندر یادو نے ایس ایس پی پرتیندر سنگھ اور آگرہ کے ڈی آئی جی مہیش کمار مشرا کو ای میل کے ذریعہ ایک شکایت بھیجی ہے۔ ایس پی کارکن نے الزام لگایا ہے کہ مایاوتی نے یوپی کے نوجوانوں کے رول ماڈل اکھلیش یادو کو ببوا کہہ کر ان کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور آئینی عہدہ کے وقار کو بھی مجروح کیا ہے۔ اس عہدے پر فائز شخص کا مذاق اڑانا عہدے کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ ایس پی کارکن نے اس سلسلے میں ایس ایس پی اور ڈی آئی جی سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی آئی جی مہیش کمار مشرا اور ایس ایس پی ڈاکٹر پرتیندر کمار کا کہنا ہے کہ مایاوتی کے خلاف کسی نے ای میل سے تحریر اگر بھیجی ہے ، تو ابھی میری اطلاع میں نہیں ہے۔ فی الحال ای میل چیک نہیں کیا ہے، میل چیک کرنے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔