بھٹکل میں جوے کے اڈے پر پولس کا چھاپہ ؛ ایک گرفتار

03:31PM Fri 26 Jul, 2019

بھٹکل: 26 جولائی 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرکاری بس اسٹائنڈ کے قریب مٹکا جوا کھیلنے کے دوران ٹاؤن پولس تھانہ کے اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے 540/روپئے ضبط کرلیے ہیں۔ ملزم کی شناخت ارون نائک (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ٹاؤن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔