بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی طرف سے اسکالرشپ
11:57AM Sun 30 Jun, 2013
بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی طرف سے اسکالرشپ
بھٹکلیس نیوز / 30 جون، 13
دبئی / (پریس ریلیز) بھٹکل مسلم جماعت دبئی تعلیم کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے کافی سالوں سے اسکالرشپ اسکیم کے تحت مستحق طلباء کو اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کے لئے تعلیمی وظیفہ دیتے آرہی ہے ۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے سال ِرواں کے لئے بھٹکل کے مسلم اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے پی یو سی سے لے کر گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے مستحق طلبہ کو اسکالرشپ کی شکل میں ان کی تعلیمی ٹویشن فیس براہِ راست تعلیمی اداروں میں ادا کی جائے گی ۔ جماعت ھٰذا ہمارے طلبہ و طالبات کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے رہی ہے ۔ اپنی تمام تفصیلات کے ساتھ فارم پر کرکے مارکس کارڈ اور تصدیق نامہ وغیرہ کے ساتھ رابطہ آفس نوائط کالونی میں جمع کریں ۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے امدادی کمیٹی کے کنوینر جناب رکن الدین محی الدین نے دی اور کہا ہے کہ اسکالرشپ شرائط اس طرح ہیں ۔
(1)پچھلے امتحانات میں 85/ فیصد سے زائد مارکس حاصل کرنے والے کامیاب طلبہ کو سو فیصد 100/ٹویشن فیس ادا کی جائیگی ۔(2) پچھلے امتحانات میں 70/ فیصد تا 85/ فیصد کے درمیان مارکس حاصل کرنے والے کامیاب طلبہ کو پچاس فیصد (50/فیصد ٹویشن فیس ادا کی جائیگی ۔(4) ٹویشن فیس طلبہ کے حوالے نہیں کی جائے گی بلکہ سیدھے تعلیمی ادارے میں پہنچایا جائے گا ۔(5) اسکالرشپ حاصل کردہ طالب علم کو ان کی سال کی بہترین کارکردگی پر تعلیم مکمل ہونے تک ہر سال اسکالرشپ دی جائے گی ۔(6) ان ہی طلبہ کو اسکالرشپ دی جائے گی جن کے سرپرست کی سالانہ آمدنی 2/دو لاکھ روپیہ یا اس سے کم ہو ۔(7) سو فیصد ٹویشن فیس کے لائق طلبہ کو یہ باور (Acknowledged) کرانا ضروری ہوگا کہ اس کو کسی ادارے یا فرد سے کوئی تعاون حاصل نہ ہوا ہے ۔(7) اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 /جولائی،2013 ہے ۔