مسجدحرام میں تین مؤذنین کا تقرر

03:39PM Tue 3 Nov, 2015

ریاض،3نومبر(ایجنسی) مسجد حرام اور مسجد نبوی کی انتظامی کونسل کے چیئرمین اور امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدید نے مسجد حرام کے لیے تین نئے مؤذن کے تقرر کی منظوری دی ہے۔ مسجد حرام میں مؤذن کی خدمات انجام دینے والے نئے قراء کے نام حسین بن حسن شحات، ھاشم بن محمد السقاف اور عمادی بن علی بقری ہیں۔ نئے مؤذن حضرات کے تقرر سے قبل مسجد حرام میں 15 قراء اذان دینے کا فریضہ انجام دیتے تھے۔ اب ان کی تعداد 15 سے بڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔ مسجد حرام میں اذان کے لیے آنے والے تمام قراء کرام کو حرم شریف میں اذان کے لیے تمام ضروری شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے۔ خانہ کعبہ میں اذان کی شرائط پر پورا اترنے والے دیگر قراء میں صلاح بن ادریس فلاتہ، محمد بن احمد باسعد، عبداللہ بن فیصل خوقیر اور سہیل بن عبدالملک حافظ نمایاں ہیں۔