اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے حکومت کی طرف سے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہوگی : نقوی
02:36PM Tue 27 Sep, 2016
مرکز کی مودی حکومت ملک کے آخری آدمی تک ترقی کی روشنی پہنچانے کے عہد کے ساتھ کام کررہی ہے۔ ایسی صورت میں ہماری ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں۔ اس لئے وزارت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔ جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ (تصاویر : یو این آئی ) ۔
مرکزی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور (آزادانہ چارج) مختار عباس نقوی نے آج یہاں قومی اقلیتی ترقیاتی و مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) کے زیر اہتمام منعقدہ اس کی سالانہ کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا واحد مقصد ملک کے اقلیتوں کی تعلیمی ، سماجی اور معاشی ترقی کے لئے انہیں آسان شرح سود پر قرض فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا فائدہ محض چند لوگوں کے گرد پہنچتا تھا، لیکن مودی حکومت نے اس پر روک لگاکر ملک کے تمام مستحق اور ضرورت مند لوگوں تک اس کافائدہ پہنچانے کے ٹھوس اقدامات کئے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ووٹ بینک کے سودے کا ایجنڈا ماضی کی بات بن کر رہ گیا ہے ۔ اب ملک میں ترقی کا ایجنڈہ حاوی ہے اور اسی کے ذریعہ کسی بھی ملک کی ترقی ممکن ہے۔